لوئر دیر، ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس کی مشترکہ کھلی کچہری

بدھ 23 جنوری 2019 16:16

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) لوئردیر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی مشترکہ کھلی کچہری اسمبلی ہال بلامبٹ میں منعقد ہوئی جسمیں ڈپٹی کشمنر لوئردیر شوکت علی یوسفزئی اور ڈی پی او لوئردیر عارف شھباز وزیر سمیت مختلف سرکاری محکموں کے ذمہ داروں، منتخب بلدیاتی نمائندوں، سول سوسائٹی کے افراد، مشران و عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری کے شرکاء فضل حسین، سیدعالم شاہ تھانیخان،مراد علی مشوانی شہاب اتمانی فضل قادر معتصم خان اکبر خان لالا کلیم اللہ سیف اللہ خان ودیگر نے مختلف سرکاری محکموں کے بابت عوامی مسائل کی نشاہدہی کی جسے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ کھلی کچہری کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا انعقاد انتظامیہ کی بہترین کاوش ہے،جو کہ سرکاری محکموں کا عوام کے سامنے احتساب اور عوامی مسائل کی نشاہدہیکے لیے بہترین فورم ہے، لہذا کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری سے ڈپٹی کمشنر شوکت علی یوسفزئی اور ضلعی پولیس سربراہ عارف شھباز وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سرکاری محکمے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ لوئردیر ایک قدرتی حسین وادی ہے اور اسکو اجاگر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنی بھرپور کوشش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری ملازم عوام کے خادم ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں