لوئر دیر ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرارعلی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد خان سے ملاقات

جمعہ 10 ستمبر 2021 16:01

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  ابرارعلی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرلوئر  اشفاق احمد خان سے ملاقات کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرارعلی نے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کے ساتھ ریسکیو 1122 کے متعلق مختلف موزوں پر بات چیت کی اور ریسکیو 1122 دیر لوئر کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

ریسکیو 1122 دیر لوئر کی سروس، کارکردگی اور پلان سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اور بتایا کہ ریسکیو 1122 دیر لوئر کی ٹیم ہر قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے. جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 دیرلوئر کی کارکردگی اور پلان کی تعریف کی اور اس پر اظہار اطمینان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122 دیرلوئر سٹیشن کے زمین کے حوالے سے بات چیت کی۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کرائی اور  کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام تر مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔اور مزید کہا کے میری نیک خواہشات ریسکیو 1122 کے ساتھ ہے.جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرا برارعلی نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں