لوئر دیر، تیمرگرہ ماڈل سکول میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

بدھ 13 اکتوبر 2021 15:26

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم  عمران خان کی ہدایت  کی روشنی پر پر رحمت اللعالمین کے مختلف پروگراموں کے سلسلے میں تیمرگرہ    ماڈل سکول میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے  پروگرام  کا انعقاد ،اس موقع پر مولانا محمد منیر نے اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں خطاب کیا اور مولانا محمد اسماعیل  نے بین المذاہب ہم آہنگی جبکہ قاری محمد اسرار انسانیت کے لئے رحمت اللعالمین کے موضوعات پر تقاریر کی ۔

(جاری ہے)

پروگرام میں علاقے کے مختلف سکول کے بچوں نے حصہ لیا ۔جس میں حسن قرات ،نعت شریف ،اور حمد باری تعالی کے مقابلے ہوئے ۔مقابلہ جیتنے والے بچوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم ہوئے ۔پروگرام میں عبدالولی خان اے ڈی سی تیمرگرہ، مفتاح الدین ڈی ای او دیر لوئر، ابرار خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، نثار خان پرنسپل سینٹینیل ماڈل اسکول تیمرگرہ  نے شرکت کی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں