لوئر کوہستان پولیس کی این ای ٹی ٹیم کے ہمراہ کارروائی ، منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 18 اکتوبر 2021 17:43

لوئر کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ میر ویس نیاز کے  احکامات  کی روشنی میں لوئر کوہستان پولیس نے نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم (این ای ٹی)  نے ایک کارروائی کے دوران منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پٹن فضل رحیم خان نے این ای ٹی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد ایدریس ولد محمد امین، انور ولد ابراہیم سکنہ پٹن  سے 1410 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9 ڈی سی این ایس اے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو بند حوالات تھانہ کیا۔

اسی طرح انچارج پولیس چیک پوسٹ چکئی اے ایس آئی اکبر شاہ معہ نفری پولیس نے دوران سرچ آپریشن میرکھان ولد بولا سکنہ رانولیا سے مختلف بور کے 65 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ لوئر کوہستان پولیس غیرقانونی اسلحہ، منشیات فروشوں اور ان کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم  کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل  ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں