تیمر گرہ، عوامی نیشنل پارٹی کا تین اضلاع کیلئے بجلی بلنگ کی کمپیوٹر برانچ آفس کھولنے کا مطالبہ

جمعرات 15 جنوری 2015 21:00

تیمر گرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) عوامی نیشنل پارٹی لویر دیر نے تین اضلاع لویر دیر ،دیر بالا اور چترال کیلئے تیمر گرہ کے مقام پر بجلی بلنگ کی کمپیوٹر برانچ آفس کھولنے کا مطالبہ کر دیا اے این پی لویر دیر کے ممتاز رہنما حاجی بزرگ احمد نے کہا کہ دیر پائین ،دیر بالا،اور چترال کے بجلی صارفین کو بجلی بلز بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے صارفین جرمانوں کے ساتھ ادا کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے بجلی بلز سوات میں تیار ہوتے ہے جہاں پر رش کے باعث بجلی بلز صارفین کو بر وقت نہیں ملتے ہے اور صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے پیسکو کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ چترال اپر دیر اور لویر دیر جو پیسکو کے دو ڈویژن پر مشتمل ہے کے صارفین کے لئے تیمر گرہ کے مقام پر بجلی بلنگ کی کمپیوٹر برانچ آفس کھول دیا جائے تاکے مذکورہ اضلاع کے لاکھوں صارفین کو بجلی بلز بر و قت فرا ہمی یقینی بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں