دیربالا،لواری ٹنل کے مقام پر مسافروں کیلئے شدید برفباری اور ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کیلئے سرحدرورل سپورٹ پروگرام نے انتظارگاہ بنا دی،

برفباری کے دوران مسافروں کو بیٹھنے اور وقت گذرانے کی سہولیات فراہم ہوگئیں

جمعرات 15 جنوری 2015 21:18

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) دیرکے علاقے لواری ٹنل کے مقام پر چترال اور دیر آجانے والے مسافروں کیلئے شدید برفباری اور ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کیلئے سرحدرورل سپورٹ پروگرام نے 27 لاکھ روپے کی لاگت سے تمام سہولیات سے آراستہ انتظارگاہ بنا دی، اب برفباری کے دوران مسافروں کو بیٹھنے اور وقت گذرانے کی سہولیات فراہم ہوگئیں۔

کنٹینر انتظارگا ہ کے افتتاحی تقریب لواری ٹنل میں منعقد کیا گیا،تقریب میں پاک آرمی کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر کرنل ثاقب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیربالا اکبرجلال نے ڈی سی دیر کی نمائندہ کی حیثیت سے ، ایس آرایس پی کے رییجنل پروگرام آفیسر نورعجب خان،پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے حامد حسین،اسٹنٹ کمشنر دروش بشارت،کمانڈنٹ دیرسکاوٹ کرنل ظہور،کمانڈر براول سکاوٹ کرنل عمران سمیت دیگر سرکاری آفسران نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم نورعجب خان نے کہا کہ ہرسال لواری ٹاپ برفباری کے باعث بند ہونے سے چترال کے پندرہ لاکھ آبادی سمیت لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہورہا تھا او ر لواری ٹاپ بند ہونے کے بعد زیرتعمیرلواری ٹنل کے اندر سے ہفتے میں دو روز چترال اور دیر سمیت ملک بھرمیں جانے والے مسافروں کو موسم میں شدید برفباری ،بارش کے دوران سخت سردی میں گھنٹوں خواتین،بچوں سمیت ہزاروں مسافروں کو گاڑیوں کے اندر اور کھلے آسمان انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن مسافروں کے بیٹھنے کیلئے کوئی انتظام نہ تھا۔

(جاری ہے)

نورعجب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصا ڈپٹی کمشنر دیر ڈاکٹر عمران حمید شیخ، پاک آرمی اور نیشنل ہائی وے آتھارٹی کے تعاون سے ایس آرایس پی نے تمام سہولیات سے آراستہ جس میں خواتین،بچوں اور مردوں کیلئے الگ الگ کنٹینر ویٹنگ رومز اور باتھ رومزقائم کردیا ہے جس میں اب برفباری اور بارش کے دوران مسافر آرام کے ساتھ انتظار کے وقت گزاریں گے۔

جو کہ مسافروں کا اہم مطالبہ اور ضرورت تھا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے آتھارٹی حامد حسین نے کہا کہ ایس آرایس پی نے آج مسافروں کا اہم مسئلہ انتظارگاہ بنانے کی صورت میں حل کردیا،جس کیلئے جگہ این ایچ اے نے فراہم کردی ہے کیونکہ برفباری اور سخت ترین سردی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھاانہوں نے کہا کہ ہفتے میں دو روز ہمیں زیرتعمیر لواری ٹنل کے ذریعے چترال اور دیر آنے جانے کی صرف چھ گھنٹے حکومت کی جانب سے اجازت ہے لیکن ہم نے مسافروں کی مشکلات کو مدنظر رکھ دو روز ہفتہ اور اتوار پورا فراہم کردیا ہے انہوں نے شہریوں سے ٹنل کی بروقت تکمیل کیلئے این ایچ اے اور تعمیراتی کورین کمپنی سامبو کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی۔

ضلع دیربالا کی جانب سے اے ڈی سی اکبرجلال اور چترال کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر بشارت نے نمائندگی کی۔انہوں نے ایس آرایس پی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسافروں کیلئے انتظارگاہ بنا کر اہم ذمہ داری نبھائی ہے جس کا ضلعی انتظامیہ دیربالا اور چترال انتہائی شکرگذار ہے۔پاک آرمی کے آپریشنل ڈپٹی کمانڈر کرنل ثاقب نے کہا کہ برفباری کے دوران لواری ٹنل کے ساتھ چترال کیلئے جانے والے مسافروں کو ٹنل کے ذریعے کئی گھنٹے سخت موسم میں بے سروسامانی میں انتظار کرنا پڑرہا تھا لیکن آج ایس آر ایس پی نے اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر شہریوں اور مسافروں کو سہولیات فراہم کردی ۔

جبکہ دیر اور چترال کے شہریون نے بھی کنٹینر انتظار گاہ بنانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ایس آرایس کا شکریہ ادا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں