دیر بالا،بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ،

لواری ٹا پ اور کمراٹ سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری

بدھ 21 جنوری 2015 21:32

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) دیر بالا میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، لواری ٹا پ اور کمراٹ سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری، برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گیا،مسافر اور گاڑیاں لواری ٹاپ عبور کرنے سے گریز کرے،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ بدھ کی روز سے شروع ہو چکا ہے جبکہ لواری ٹاپ میں برف باری بدھ کے رات سے شروع ہو ئی تھی اور بدھ کے روز بھی جاری تھا۔

موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق لواری ٹاپ میں ڈھائی فٹ تک برف پڑ چکی تھی جس کی وجہ سے لواری ٹا پ چترال آنے جانے والے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہو گیا ۔دیر بالا کے ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں اور مسافروں کو سفر کرنے سے منع کیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دیر خواجہ فہیم سجاد نے بتایا کہ لواری ٹاپ شدید برف باری کی باعث ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گیا اور ایسے میں لواری ٹاپ کے راستے سفر کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے لہذا گاڑیاں اور مسافر سفر نہ کرئے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جو گاڑیاں ناخبری کی وجہ سے لواری ٹنل تک گئے تھے اُن کو ٹنل میں سے گزرنے کی اجازت دی جا چکی ہے تا ہم اُنہوں نے بتایا کہ این ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ٹنل میں جاری کام کے باعث مزید گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے اور اتوار کے علاوہ دوسرے ایام میں ٹنل میں سے گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دیر شہر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ کے روز سے شروع ہوگیا اور بارش کا یہ سلسلہ تاحال جاری تھا جس کے وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں