دیر سے چار کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء ہونیوالے مغوی شہاب الدین اور گرفتار چار بین الاصوبائی گروپ کے اغوا کاروں کو پولیس نے میڈیا کے سامنے پیش کردیا

بدھ 4 فروری 2015 21:58

دیر بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) دیر سے چار کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ء ہونیوالے مغوی شہاب الدین کی بازیابی کے بعد مغوی اور گرفتار چار بین الاصوبائی گروپ کے اغوا کاروں کو پولیس نے میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔مغوی کو نو دن بعد مردان کے علاقے خزانہ ڈیرہ سے بازیاب کرالیا گیا، گرفتار اغوا کار وں کا تعلق مرادن ،چارسدہ کا خطرناک بین الاصوبائی گروپ سے ہے جو قتل ،اقدا م قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں ملوث تھے،ڈٰسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسرار الدین نے پولیس لائن دیر میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ دیر بالا پولیس کے اسپشل ٹیم انسپکٹر فاروق جان کی سربراہی میں کررہے تھے گزشتہ روز گرفتار ملزم کے نشان دہی پر خزانہ ڈیرہ علاقہ ایراب ضلع مردان میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرا کے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مغوی شہاب الدین کو اکیس جنوری کو دیر سے مردان جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ یہ کیس اُن کیلئے نہایت اہمیت کا حامل کیس تھامغوی کو چار کروڑ روپے کے عوض رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جو بعد میں کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا گیا۔مغوی کی بازیابی کیلئے ہم نے انسپکٹر فاروق جان کی سر براہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے نہایت جانفشانی سے دن رات محنت کر کے خز انو ڈھیری ضلع مردان میں ماسٹرمائنڈ پردول کی نشاندھی پر ایک مکان پر چھاپہ مار ا اور مغوی کو بازیاب کرا لیا جبکہ چار ا غوا کاروں کو گرفتار کر لیا ۔

ڈی پی او نے کہا کہ گرفتار ملزمان خطرناک بین الصوبائی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جو قتل ، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان د دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔سید اسرار الدین نے کہا کہ مغوی کو نو دنوں کے اندر اندر بازیاب کرانا دیر بالا پولیس کیاہم کامیابی ہے اور اس کا سارا کریڈیٹ انسپکٹر فاروق جان اور ان کے ٹیم کے دوسرے پولیس اہلکا ر وں کو جاتا ہے۔

اغواء کاروں کے خلاف انسدادی دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جائیگا۔ انہوں نے پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھا نے اور مغوی کو بازیاب کرانے پر میں اپنے طرف سے دس ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا۔ جبکہ ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج بھی بہترین کارکردگی پر جلد انعام دیں گے ۔تفتشی ٹیم کے سربراہ فاروق جان نے کہا کہ اُنہوں نے فون کالز ٹریس کرکے براول دیر بالا کے پردول نامے شخص کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اغوا کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے مزکورہ جگہ کا پتہ بتا دیا جس کی نشاندہی پر ہم نے چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرالیا اور ان چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان روپوش ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں