عادلہ بی بی کے غیرت کے نام پرقتل میں ملوث افراد کومنظرعام پرلایاجائے،ملک سلمان شہزاد ہ

منگل 18 اپریل 2017 23:55

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء)عوامی نیشنل پارٹی جرمنی کے صوبائی صدر ملک سلمان شہزاد ہ نے کہاہے کہ لوئردیرکے مشران خصوصی طورپرڈی آئی جی ملاکنڈ اورڈی پی اولوئردیرکے نہایت مشکورہیں جنہوںنے حقائق کومدنظررکھتے ہوئے مختلف اضلاع کے پولیس افسران پرمشتمل ایک ریویو بورڈ قائم کیا جنہوںنے عادلہ بی بی قتل کیس میں ازسرنوتفیش کرنے کی تجویز دی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گذشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ نئی سپیشل تفتیشی ٹیم سے التجا ہے کہ عادلہ بی بی عرف نانوکے غیرت کے نام پرقتل میںملوث افراد بے نقاب کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا پولیس کے مشکورہیں جنہوں نے غلط تفتیش پراورغلط ایف آئی آر پرڈی ایس پی انوسٹیگیشن لوئردیرہدایت اللہ شاہ ،ایس ایچ تھالہ خال عبدالرحمن اورآئی اورہدایت الرحمن کوسزادی ۔انہوںنے عادلہ بی بی کے ورثاء کوانصاف فراہم کرنے اورقتل میںملوث افرادکونشان عبرت بنانے کامطالبہ کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں