پیپلز ایس ایف دیر لویر کا 24اور 25اپریل کو پی پی پی کے منعقدہ جلسوں میں بھرپور شر کت کا اعلان

جمعہ 21 اپریل 2017 21:19

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) پیپلز ایس ایف دیر لویر نے 24اور 25اپریل کو پی پی پی کے منعقدہ جلسوں میں بھرپور شر کت کا اعلان کردیا ،چیئرمین آصف زرداری کی قیادت میں پارٹی 2018کے عام انتخابات میں واضح کامیا بی حاصل کر ئیگی، ضیا ء اللہ خان ۔۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صوبائی صدر ضیاء اللہ جان خلیل نے کیا۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری امید وار شہاب اتمانی،سابقہ صدر پی ایس ایف ملاکنڈ ڈویژن نجیب اللہ اتمانی،سابقہ چیئر مین ملاکنڈ ڈویژن محمد شعیب ،سابقہ ضلعی صدر امجد حسین سلارزی،ملک طفیل،شیخ عمادصادق اور نوید اقبال کے علاوہ پی ایس ایف کے کارکنوں نے کثیر تعدادموجود تھی۔

(جاری ہے)

پر یس کا نفرنس سے اپنے خطاب میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدید داروں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پی پی پی ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے ملک میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

24اور 25اپریل کو مردان اور بدرگہ میں منعقد ہو نے والے جلسوں سے سابق صدر پا کستان اور پی پی پی کے مرکزی چیئرمین آصف علی زرداری خطاب اور یہ جلسے صو بہ کے سیا ست کار خ متعین کر ئیگی ،پی پی پی کے اندر کسی قسم کی اختلاف نہیںاور کارکن ضلع سے مرکز تک متفق اور متحد ہیں انہوں نے پی پی پی اور پی ایس ایف کے نو منتخب قائد ین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔پریس کانفرنس کے دوران آئی ایس ایف،ایم ایس ایف،اور جے ٹی آئی کے اہم کارکنوں اصغر باچہ ،کاشف خان،صفی اللہ،سلمان خان افریدی،سہیل خان اور انضمام الحق ودیگر نے پی ایس ایف میں باقاعدہ شمو لیت کا اعلان کیا جس کوصوبائی صدر اتی امید وار ضیاء اللہ جان خلیل نے پی ایس ایف کی ٹوپیاں پہنا کر ان کو شمولیت پر مبارکباد دی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں