دیر لویر ، مضر صحت پا پڑ ،چپس اور آئس کریم کے خرید و وفروخت پردفعہ 144کے تحت پا بندی عائد

جمعہ 21 اپریل 2017 21:19

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر دیر لویر نے مضر صحت پا پڑ ،چپس اور آئس کریم کے خرید و وفروخت پردفعہ 144کے تحت پا بندی عائد کر دی ، فیکٹریوں کو فوری سیل کر نے اور برآمد شدہ مال بحق سرکاری ضبط کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی دیرلویر عطاء الر حمٰن نے عوامی مفاد کے تحت ضلع دیر لو یر کے حدود میں مضر صحت جعلی پا پڑ ،چپس ،آئس سکر یم کے خر یدو فرو خت ،تیار کر نے والے فیکٹریوں پر پابندی عاید کر تے ہو ئے محکمہ پو لیس اور لیویز فور س کو فوری کاراوائی اور اس کاروبار میں ملو ث افراد کے خلا ف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔

ڈی سی عطالر حمٰن نے وا ضح کیا کہ بچوں کے لئے مضر صحت پاپڑ /آئس سکر یم پر پا بندی حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ،انہوں کہا کہ والدین اور عام شہری تعلیمی اداروں کے باہر مضر صحت اشیا ء کے خرید و فرو خت حوالے سے نظر رکھیں اورکسی بھی خلا ف و رزی کی صو ر ت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرکے دفتریا پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں