محکمہ سوئی گیس کی جانب سے 25ہزار روپے پر آرجنٹ داخلے پر میٹر فراہمی ڈھونگ ثابت ہو ا،محمد فیاض خان

بدھ 26 اپریل 2017 19:14

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) محکمہ سوئی گیس کی جانب سے 25ہزار روپے پر آرجنٹ داخلے پر میٹر فراہمی ڈھونگ ثابت ہو امحکمہ سوئی گیس کے اہلکا روں نے دو ماہ کے اندر میٹر فراہمی کا کہاتھا لیکن6 ماہ گزرنے کے باوجودمجھے سوئی گیس میٹر نہیں لگا گیا ان خیالات کا ا ظہار تیمر گرہ شنگری کے رہایشی محمد فیاض خان ولدسید زمان خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس اہلکاروں کی ہدایت پر انھوں نے سوئی گیس کی ارجنٹ میٹر فراہمی کے لئے مورخہ 10نومبر2016کو مبلغ 25ہزار روپے بنک میں ڈیمانڈ نوٹس پر جمع کرائے تھیں جبکہ 23جنوری 2017کو دوبارہ مبلغ7500روپے ڈیمانڈ نوٹس پر بنک میں جمع کرائے لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود انہیں میٹر نہیں لگایا گیا جوکہ نہ صرف ظلم اور نانصافی ہے بلکہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے پچس ہزار روپے کے داخلے پر دو ماہ کے اندر اندر گیس کنکشن دینے کے دعووںکی نفی ہے محمد فیاض خان کے مطابق کہ وہ سوئی گیس کے سوات ، مردان اور پشاور کے دفاتر کے طواف کرکے تھک گئے جبکہ متعلقہ حکام سوئی گیس میٹر نہ ہونے پر مجھے ٹرخاتے ہیں۔

(جاری ہے)

حالانکہ لوئیر دیر میں بااثر افراد کو سوئی گیس کنکشن دی جارہی ہیں انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لے کر مجھے گیس کنکشن دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں