ڈسٹرکٹ کونسل دیر پائین کا اجلاس ہنگامی ارائی کی نذر

اراکین کونسل کا ترقیا تی فنڈز میں صو با ئی حکومت کی جانب سے مسلسل کٹو تی پر شدید احتجاج ،اجتماعی استعفوں کی د ھمکی

جمعرات 27 اپریل 2017 20:45

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ کونسل دیر پائین کا اجلاس ہنگامی ارائی کی نذر ،اراکین کونسل کا ترقیا تی فنڈز میں صو با ئی حکومت کی جانب سے مسلسل کٹو تی پر شدید احتجاج ،اجتماعی استعفوں کی د ھمکی ۔کونسل کا اجلاس زیرصدار ت کنوینر سید عبدالر شید کونسل ہا ل بلا مبٹ میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے اپوزیشن لیڈ ر ملک محمد زیب ،ممبران کونسل مولانا عمران جندولی ،عنایت اللہ خان ،سیف الاسلام ، ملک برکت خان ،فضل قادر،انجنیر مختیار ،آصف عزیز، عزیر سرہندی ،تازہ خان و دیگرنے محکمہ واپڈا کی کارکردگی ،ٹریفک جام کی بدترین صور تحال ، ویلج کونسل سیکرٹریز بر طر فیوں سمیت سپورٹس سامان تقسیم میں مبینہ بے قاعد گیوں حوالے سے ااظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ واپڈ ا کی جانب سے اوبلنگ اور ناجا ئز جرمانوں سمیت غیر اعلانیہ طویل لو ڈ شیڈ نگ سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے،اراکین کونسل نے حکومت کی جانب سے این سی پی گاڑیوں ر جسٹریشن میں کٹ گاڑیوں کو شامل نہ کے جانے کے فیصلے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا او ر کہا کہ مذکورہ فیصلہ غریب عوام کے منہ سے روٹی چھیننے کے متراد ف ہے ،اجلاس میںصو با ئی حکومت کی جانب سے ضلع کونسل اراکین کے تر قیا تی فنڈز سے مسلسل کٹو تی کے خلا ف اراکین سراپا احتجاج بن گئے جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں