ڈی سی دیر لویر کا کوٹو ہائید ل پاور پرا جیکٹ کا اچانک دورہ ،کام کی سست روی پر اظہار بر ہمی

جمعرات 27 اپریل 2017 20:45

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء)ڈی سی دیر لویر کا کوٹو ہائید ل پاور پرا جیکٹ کا اچانک دورہ ،کام کی سست روی پر اظہار بر ہمی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیر لویر عطاء الر حمٰن نے گزشتہ روز کو ٹوہا ئیڈ ل پاور پراجیکٹ کا اچانک دورہ اور کام کا جائزہ لیا اس موقع پر اُ ن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عبیدا للہ خٹک بھی تھے ،اس موقع پر ڈی سی کو پرا جیکٹ ڈا ئیر یکٹر سلطان روم نے تفصیلی بر یفنگ دی اور کہا کہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے 41میگا وا ٹ بجلی حاصل ہو گی جس پر14ارب روپے لا گت آئیگی ،اور اس منصو بے کو 2019کے اوائیل تک مکمل کیا جا ئیگا ۔

اس مو قع پر ڈی سی عطاء الر حمٰن نے سختی سے ہدایات کی کہ مذکورہ منصوبے کا فضلہ مناسب جگہ ڈا ل جا ئے تا کہ دریا ئے پنجکو ڑہ کے کنارئے ارضیات کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں