تیمر گرہ،تحصیل میدان میں پی ٹی ائی کے سابق کسان کونسلر سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

جمعرات 27 اپریل 2017 20:45

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) تحصیل میدان میں پی ٹی ائی کے سابق کسان کونسلر سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے تفصیلات کے مطابق مسلم خوڑمیدان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی ائی کے سابق کسان کونسلرگل بادشاہ اور برجو گٹ کے ممتاز شخصیت جان محمد اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر جما عت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اس حوالے سے شمو لیتی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی و چیر مین ڈیڈکمیٹی حاجی سعید گل ،تحصیل میدان جماعت اسلامی کے آمیر حاجی فضل وہاب،ناظم چنار کوٹ رحیم اللہ عرف خان لا لہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک کا نام ہے جو پاکستان میں نفاذ شریعت اور اسلام کی سر بلندی کے لئے کام کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شریعت کے نفاذ اور کرپشن کے خاتمہ کے بغیر امن، ترقی اور خوشحا لی نہیں اسکتی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے ملک کو بھاری بھاری لوٹا ہے اس لئے امیر جماعت اسلامی سیراج الحق نے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کر رکھا ہے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹنے والوں کے احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتااگر بڑے مگر مچھو کا احتساب نہ کیا گیا تو انے والے حکمرانوں کو کو ئی بھی کرپشن سے نہیں رو ک سکیں گے انھوں نے نئے ساتھیوں کو جماعت اسلامی مین شمو لیت پرمبارک باد دی اور ان کے شمو لیت کو پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں