آصف علی زرداری 7 مئی کو لوئر دیر کا دورہ کرینگے، محمد زمین خان

بدھ 3 مئی 2017 20:27

ْلوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد زمین خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری 7 مئی کو لوئر دیر کا دورہ کرینگے جہاں وہ سابق ضلع ناظم شہید ظاہر شاہ بھائی جان کی چوتھی برسی کے تقریب میں شرکت کرینگے، شہید ظاہر شاہ بھائی جان کے لوئر دیر کے لئے گران قدر خدمات ہیں ۔

وہ بدھ کو گل ڈھیری میدان میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علاقے گل ڈھیری کے سینکڑوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی گی ، اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 96 میدان کے علاقے گل ڈھیری میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں مظفر خان ، شہیداللہ ، محمد ایوب، حبیب اللہ ، شیرولی، جاوید، ثناء اللہ ، شریف اللہ، احتشام ،لعلی محمد ، عبدالواحد، عمرذیب، نثار، نثر اللہ ، فاتح رحمن ، مطیع اللہ ، اکرام ودیگر اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد زمین کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹ اور منافقت کی سیاست سے تنگ اچکے ہیں اور ملک وقوم کو صاف ستھری قیادت کی اشدضرورت ہے ، ہم سیاست سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کررہے ہیں اور گزشتہ دور میں حلقہ میدان کیلئے میرئے خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ میدان کے لوگ واپس پیپلز پاڑی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، محمد زمین خان نے کہاکہ مردان اور بدرگہ جلسوں نے یہ ثابت کر دیاکہ خیبر پختونخواہ منی لاڑکانہ بن چکا ہیں اور ایک بار پھر انے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا،انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں