موجودہ حالات میں جماعت اسلامی پوری قوم کیلئے امید کی کرن ہے، خیبرپختونخو امیں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ،کرپٹ نظام کے خاتمے اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، جماعت اسلامی تبدیلی اور انقلاب کی جماعت ہے اور ہم آئینی اور جمہوری طریقوں کے مطابق ملک کے ہر شعبے میں تبدیلی اور انقلاب کی جدوجہد کررہے ہیں ،جماعت اسلامی کا مثبت کردار پور ی قوم کے سامنے ہے جس میں موروثیت نہیں

سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان کا شمولیتی اجتماع سے خطاب

جمعرات 4 مئی 2017 22:28

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جماعت اسلامی پوری قوم کے لیے امید کی کرن ہے۔ صوبہ خیبرپختونخو امیں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے کرپٹ نظام کے خاتمے اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

جماعت اسلامی تبدیلی اور انقلاب کی جماعت ہے اور ہم آئینی اور جمہوری طریقوں کے مطابق ملک کے ہر شعبے میں تبدیلی اور انقلاب کی جدوجہد کررہے ہیں ،جماعت اسلامی کا مثبت کردار پور ی قوم کے سامنے ہے جس میں موروثیت نہیں ،ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت ہمارا مشن ہے ، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،ملک میں کلمے کی سربلندی اور پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وہ تحصیل برا?ل دیر بالا میں شمولیتی اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی پی پی کے رہنما?ں حاجی بخت فیروز خان ، سلطان زیب خان عرف کوٹے خان ، واجد اللہ ، فاتح الرحمان ، خنزلہ خان ، زڑہ ور خان ، فضل ، تازہ رحمان ، جان اللہ خان ، طارق آیاز ، عبدالرشید ، زاہد اللہ ،اسماعیل خان ،نجیب اللہ ، نوراللہ ، شاکر خان اور دیگر سینکڑوں افراد نے پی پی پی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے دیر بالا کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے اور موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے قبل یہ پاکستان کا مثالی ضلع ہوگا۔انہوںنے کہاکہ دیر کے عوام نے جماعت اسلامی کو نمائندگی کا حق دیا ہے ہم نے یہاں پر سکولوں اور آب رسانی کے ذرائع کے جال بچھا دیے ہیں،موجودہ دور میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکیں بن رہی ہیں اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیمی ادارے قائم ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارا تعلق عوام سے ہے اور ہمیں عوام کی مشکلات اور مسائل معلوم ہیں۔انھوں نے کہا کہ پہلے عوامی مفاد کے لیے مختص فنڈ مخصوص جیبوں میں جاتا تھا اب عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ ہوتا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں