لوئردیر میں پک اپ گہری کھائی میں گرگئی،تین افراد جاں بحق ،دس زخمی ہوگئے

ہفتہ 6 مئی 2017 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) لوئردیر میں پک اپ گہری کھائی میں گرگئی،جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لوئردیر کے علاقے اسبنڑ کے مقام پر پک اپ تیز رفتاری کے باعث بے قابوہو کر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے،پک اپ چکدرہ سے اسبنڑ جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں