شہید رہنماء ظاہرشاہ بھائی جان کی برسی پر پیپلز پارٹی کاجلسہ کامیاب ،کارکنوں کی بڑھی تعداد میں شرکت

اتوار 7 مئی 2017 19:31

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی دیرلوئر کے شہید رہنماء ظاہرشاہ بھائی جان کی برسی کے موقع پر منعقدہ پاکستان پیپلز پارٹی کاجلسہ انتہائی کامیاب رہا جسمیں پندرہ ہزار سے زائدافراد نے شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی دیرلوئر کے جلسہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کوخطاب کرنا تھا لیکن سیکورٹی کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے آصف علی زرداری نے جلسہ میں شرکت نہیں کی جبکہ آصف علی زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئروائس چیرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جلسہ میں شرکت کی اور جلسہ سے خطاب کیا اپنے خطاب سید یوسف رضا گیلانی نے مرکزی حکومت کو اڑے ہاتھوں لیا اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جلسہ گو نو از گوکے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ جلسہ میں شدید بد نظمی دیکھنے کو ملی جبکہ جلسہ کی اختتام پر سید یوسف رضاگیلانی کو جانے کیلئے راستہ نہ دینے پر پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارچ کیا سٹیج پر کارکنوں کی رش کی وجہ سے خاص مہمانوںکیلئے رکھاگیا میز ٹوٹ گیا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سٹیج پر بیٹھے سابق گور نر خبیرپختونخوا شوکت اللہ خان کے خلاف گوشوکت گو کے شدید نعرے لگائیں جسکی وجہ سے جلسہ میں شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا بعد ازاں سینیٹر احمد حسن خان سٹیج سے اتر کر کارکنوں کو خاموش کیا جلسہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے شرکت کی جلسہ کے موقع سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں