لوئر دیر،تحصیل کونسلر ثمر باغ ڈاکٹر سربلند ، بارہ کونسلران اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی میں شامل

اتوار 7 مئی 2017 19:31

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) تحصیل کونسلر ثمر باغ ڈاکٹر سربلند ، بارہ کونسلران اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کر لی گی ،اس سلسلے سی ایم ہاوس پشاور میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں تحصیل کونسلر ثمر باغ و جماعت اسلامی کے رکن ڈاکٹر سربلند خان ، تحصیل کونسلر کے بھائی محمد جان اور جندول کے مختلف ویلج کونسلوں کے بارہ کونسلران اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا ،، شمولیتی تقریب میں وزیر اعلی پرویز خٹک ، صوبائی وزیر کھیل پی ٹی ائی ملاکنڈ ڈویثرن کے صدر محمود خان ، ضلع لوئر دیر کے صدر بشیر خان ، جائنٹ سیکرٹری سید عالم شاہ تھانے خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری فخرزمان ، ملک راحت سمیت لوئر دیر کے پی ٹی ائی کارکنا ن بڑی تعداد میں موجود تھے، شمولیتی تقریب اور لوئر دیر کے پارٹی ورکرعوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہاکہ صوبے کے عوام سے کئے گئے وعدئے پورا کئے اور پی ٹی ائی نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کاخاتمہ کر دیا ہے، پی ٹی ائی کارکن تمام اختلافات ختم کرکے ائندہ الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کرئے ، وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہاکہ پی ٹی ائی ملک کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے اور ائندہ انتخابات میں پی ٹی ائی کلین سوپ کرکے مخالفین کے انکھیں کھول دی گی، انہوں نے کہاکہ بہیت جلد پارٹی چیرمین عمران خان کے ہمراہ لوئر دیر کا دورہ کروں گا اور پی ٹی ائی ورکرز کو درپیش مشکلات ختم کرنے سمیت تمام گلے شکوہ دور کروں گا، انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیاکہ ابھی سے 2018کے الیکشن مہم شروع کرئے اور پارٹی اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائے ، انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام سے کئے گئے تمام وعدئے پورا کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دوسرے پارٹیوں کے لوگ پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ،

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں