آم کے کاشتکاروں کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان احسن اقدام ہے، امانت اللہ شادی خیل

جمعرات 18 مئی 2017 18:16

آم کے کاشتکاروں کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان احسن اقدام ہے، امانت اللہ شادی خیل
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ کسان برادری کی حوصلہ افزائی کیلئے آم کے کاشتکاروں کیلئے لاکھوں روپے کی زرعی مشینری کے انعامات کا اعلان احسن اقدام ہے،3 ایکڑ سے زائد کاشتکاری اراضی کے مالک آم کے پیداواری مقابلہ جات میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، سینیٹرز اور ان کے اہل خانہ، گریڈ 17 اور اوپر کے ملازمین،محکمہ مال ،محکمہ زراعت پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے،صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت کاشتکاروں کیلئے نمایاں اقدامات کئے جا رہے ہیں، چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے، گندم مراکز کا قیام اور اب کسان برادری کی حوصلہ افزائی کے لئے آم کے کاشتکاروں کیلئے لاکھوں روپے کی زرعی مشینری کے انعامات کا اعلان ایک اور احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ ہماری کسان برادری جلد خوشحالی کی منازل طے کرے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں