میڈیا معاشرے کا آنکھ اور ضرورت ہے، صحافی برادری کے ساتھ ملکر مسال کو حل کرنے کیلئے کوشاں ،دیرپریس کلب بلڈنگ کیلئے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا

صوبائی وزیرعنایت اللہ کا پریس کلب بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب

پیر 17 جولائی 2017 20:57

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) سینئرصوبائی وزیرعنایت اللہ نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا آنکھ اور ضرورت ہے ۔اس لئے میڈیا کو درپیش مشکلات کے خاتمہ، صحافی برادری کے ساتھ ملکر مسال کو حل کرنے کیلئے کوشاں ،دیرپریس کلب بلڈنگ کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔بروز پیر ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز دیرپریس کلب بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کرتے ہوئے کیا ۔

افتتاح کے موقع پر ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ ،ضلع ناظم فصیح اللہ ،تحصیل ناظم میرمخزن الدین اور ٹاون ناظم صاحبزادہ ولی اللہ بھی موجود تھے ۔ عنایت اللہ نے کہا کہ صحافیوں کے مشکلات کو حل کرنے اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ اس لئے آج ہم دیر میں پریس کلب بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ کر دلی سکون ہوا اور ہم چاہتے ہیں کہ صحافیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائے گی اور انشاء اللہ پریس کلب بلڈنگ کے تعمیر دیربالا میں صحافت کے شعبہ مزید ترقی کرے گا جو ضلع کے تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

عنایت اللہ دیربالا طویل بجلی لوڈشیڈنگ کا ناروا اور ظالمانہ قرار دیدیا ۔انہوں نے اعلان کیا اگر واپڈا نے فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم نہ کیا تو واپڈا ہاوس اور گرڈسٹیشن کا گھیرائو کیا جائیگا۔ ایم این اے طارق اللہ ،ضلع ناظم اور تحصیل ناظم دیر فصیح اللہ اور مخزن الدین نے کہا کہ آج ہم صحافیوں کے ساتھ اسی خوشی میں شریک ہے اور انشاء اللہ پریس کلب بلڈنگ افتتاح کے بعد جتنا بھی ہم ہوسکے صحافیوں کے فلاح وبہبود کیلئے فراہم کرینگے ۔

فصیح اللہ نے کہا کہ میں پچھلے سال دس لاکھ روپے پریس کلب بلڈنگ کیلئے منظور کیا تھا جو اب ٹینڈر بھی ہوگیا اور آئندہ بھی مالی معاونت کی جائے گی ۔جبکہ مخزن الدین نے کہا کہ صحافیوں کے مشکلات سے آگاہ ہے اور تحصیل کونسل دیر کے فنڈز سے میں بھی رواں برس کے اے ڈی پی میں پریس کلب بلڈنگ کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے رکھ دئیے ہیں جس سے پریس کلب کا کام مزید تیز ہوجائے گا اور علاقے میں مثبت اور تعمیری صحافت مسائل اور مشکلات میں کمی آئیگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں