حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے گذشتہ دو اجلاسوں میں تلخ کلامی نازیبا الفاظ اور گالم و گلوچ کے استعمال پر ایک دوسرے سے معذرت کر لی

بدھ 19 جولائی 2017 22:54

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) ضلع کونسل دیر پائین کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے گذشتہ دو اجلاسوں میں تلخ کلامی نازیبا الفاظ اور گالم و گلوچ کے استعمال پر ایک دوسرے سے معذرت کرتے ہوئے ضلع کی تعمیر وتر قی کیلئے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا ضلع کونسل کا اجلاس کا اجلاس نائب ناظم عبد الر شید منعقد ہوا ڈسٹر کٹ کونسل میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الا سلام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دو روز سے کونسل اجلاس میں جو تلخ کلامی اور کونسل کا تقدس پامال ہونے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جماعت اسلامی ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کونسل میں ایک دوسرے کے قائدین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے گریز کرنی چاہیے اور ضلع کی تعمیر وتر قی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر قیصر علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ اجلا س میں جو ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ہے پی پی پی اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سراج الحق ہمارے لیے معزز ہے اور پی پی پی کی قیادت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کونسل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک محمد زیب ،عنایت اللہ،مولانا عمران ،رحمان یوسف ،تازہ خان اور عزیز سر ہندی نے محکمہ فوڈ ،صحت انصاف کارڈ ،پولیس اور واپڈا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ فوڈ کی کارکردگی صفر جبکہ صحت کارڈ بوگس کارڈ بن گئے ہیں اراکین نے کہاکہ محکمہ فوڈ تو قومی خزانہ پر بوجھ بن گیا ہے جبکہ پولیس کے رویے روز بروز خراب ہوتے جار ہے ہیں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کو علم ہونے کے باوجود وہ کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں اراکین کونسل نے ڈومسائل میں حائل پیچیدگی کو ختم کرنے اور انھیں سہل بنانے کا مطالبہ کیا کونسل اجلاس سے اپنے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان نے کہاکہ یہ ایک معز ز ایوان ہے یہاں شور شرابہ گالم گلوچ اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنے کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نمائندگی کرنے چاہیے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ضلع میں تعمیری اور پازیٹو سیاسی کلچر کو فروغ دیا ہے اور ہمیشہ ضلع کی تر قی اور خوشحالی کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی ہے اور ائندہ بھی بھائی چارہ قائم کریں گے انھوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف ہم سب ایک ہیں اور ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ مشترکہ طور پر اس ناسور کا خاتمہ کرئے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں