لو ئیر دیر ،محکمہ اکاونٹس صوبہ خیبر پختونخواہ نے صوبہ بھر کے ڈیڑھ لاکھ پنشرز کو کمپوٹرائزڈ سسٹم پرمنتقل کر دیا

تمام ڈی اے اوز کو سرکاری ملازمین کے تمام بلز 7دن کے اند ر اندر نمٹانے کے پابند ہونگے احکامات جاری کر دئیے گئے

جمعہ 21 جولائی 2017 18:53

لو ئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) محکمہ اکاونٹس صوبہ خیبر پختون خواہ نے صوبہ بھر کے ڈیڑھ لاکھ پنشرز کو کمپوٹرائزڈ سسٹم میں منتقل کر دیا جبکہ تمام اضلاع کے ڈی اے اوز کو سرکاری ملازمین کے تمام بلز سات دن کے اند ر اندر نمٹانے کی پابند کرنے کی احکامات جاری کر دئیے اس حوالے سے اکاونٹس جنرل خیبر پختونخواہ شریف اللہ وزیر نے جمعہ کے روز اسٹنٹ اکاونٹس جنرل ڈاکٹر عمران اور اکاونٹس آفیسر نواب خان کے ہمراہ ڈسٹر کٹ اکاونٹس آفس لوئیر دیر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ اکاونٹس آفیسر سر زمین خان،اقبال احمد اور ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان بھی ہمراہ تھے، اداکونٹس جنرل نے عملے کی کا رکر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کارکردگی کو مذید بہتر بنانے اور سرکاری ملازمین کے ساتھ مثبت رویے اپنانے کی ہد ایت کی بعد میں اکاونٹس جنرل صوبہ خیبر پختون خواہ شریف اللہ وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بھر کے اکاونٹس دفاتر میں چیک اینڈ بیلنس کا مربوط نظام تر بیب دیا گیا ہے اور تمام مسائل کو بر وقت حل کیا جائیگااور شکایات کے اندارج کیلئے اے جی آفس پشاور میں باقاعدہ شکایت سیل قائم کیا گیا ہے صوبہ بھر کے تمام ملازمین اور گورنمنٹ کنڈیکیٹرز اپنے جائز شکایات اور دفتر ی عملے کی ٹال مٹول اور ٹرخانے کیلئے شکایت براہ راست 0306.8368680..0349.9282850پر درج کر سکتے ہیںانھوں نے کہاکہ پنشرز کو قطاروں سے مکمل نجات دلانے کیلئے صوبہ بھر کے ڈیڑھ لاکھ رئیائرڈ ملازمین کو پورا نظام بدل کرکے انھیں کمپوٹرائزڈ سسٹم(ڈائریکٹ کریڈیٹ سروس)میں منتقل کر دیا ہے انھوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے تمام اکاونٹس آفیسرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اور گورنمنٹ کنڈیکٹرز کی تمام بلز اور بقایا جات کو سات دنوں کے اندر اندر نمٹانے کی ہدایت کی ہے اور اگر اس حوالے سے کوئی بھی شکایت سامنے ائی تو مذکورہ ڈی اے او کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی�

(جاری ہے)

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں