دیر بالا ،باراتیوں سے بھری گاڑی کھائی میں گر گئی ،

2 دو افراد جاں بحق ،خواتین ،بچوں سمیت 12 زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، چار کی حالت تشویشناک

بدھ 26 جولائی 2017 15:19

دیر بالا ،باراتیوں سے بھری گاڑی کھائی میں گر گئی ،
دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) دیر بالا میں باراتیوں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ دیر بالا میں پتراک کے علاقے پنداس میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں