تیمرگرہ ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میںجماعت اسلامی دیر لوئر کے زیر اہتمام یوم عزم ریلی

پانامہ سکینڈل کے باقی کرداروں کا بھی احتساب کرینگے، مقررین کا خطاب

ہفتہ 29 جولائی 2017 22:41

․ تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء) جماعت اسلامی دیر لوئر کے زیر اہتمام یوم عزم ریلی،پانامہ سکینڈل کے باقی کرداروں کا بھی احتساب کرینگے، کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی دیر لوئر کے زیر اہتمام ہفتہ کو وزیر اعظم کی نااہلی کی خوشی میں جماعت اسلامی دیر لوئر کے زیرنگرانی یوم عزم ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی سے سابق ایم این اے وامیر جماعت اسلامی دیر لوئر مولانا اسد اللہ،ضلعی جنرل سیکرٹری سید مشرف شاہ جان،نائب امیر ضلع حافظ نورالحق،تحصیل امیر ملک شیر بہادر خان،تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ اورجے ائی یوتھ کے ضلعی صدر اخونزادہ تیمور شاہ نے خطاب کیا،ریلی ضلعی سیکرٹریٹ بلامبٹ سے شروع ہوئی اور پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرلی گئی پارٹی ورکرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر وزیر اعظم کی نااہلی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور احتساب سب کا کے نعرے درج تھے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کرپشن فری پاکستان کی پہلی اینٹ قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پانامہ سکینڈل کے باقی کرداروں کا بھی احتساب یقینی بنائیں گے جماعت اسلامی کی پٹیشن سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے پارٹی بلاامتیاز احتساب کے لئے سڑکوں کو آباد کرئے گی اور عدالت میں کیس کی پیروی کرکے کرپٹ قیادت کو سزائیں دلادیں گے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان کے لئے ہر حد تک جائے گی اور پانامہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کرملک کو خوشحال ریاست بنائے گی انھوں نے مطالبہ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کو ائین کے دفعہ 16,62پر تولا جائے اور جو اس کے زد میں ائے اس کو نااہل کرئے تاکہ سیاست تجارت کے بجائے عوام کی خدمت پر مبنی ہو،انھوں نے کہا کہ ممتاز قادری کی آہیں اور سودی نظام کی بقا نواز شریف کو لے ڈوبی جمعہ کی چھٹی بحال کرنے والے کو جمعہ کے دن اقتدار سے نااہلی پر اللہ اور عوام سے معافی مانگنی چاہیئے اور لوٹی دولت کو ملک واپس لائے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں