گھریلو جھگڑے پر خاوند نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی قتل کردی

بدھ 9 اگست 2017 19:19

گھریلو جھگڑے پر خاوند نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی قتل کردی
عارفوالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا ‘تفصیل کے مطابق نواحی گائوں31/EB میں اللہ دتہ جکھڑکی بیٹی صغراں بی بی کو خاوند شاہد خان نے گھریلو ناچاقی پرکلہاڑی کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتارد دیا اور نعش قریبی فصل جوار میں پھینک دی جبکہ ملزم فرارہوگیا‘ تھانہ احمدیار پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے آرایچ سی ہسپتال محمدنگر پہنچادی‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ‘ مقتولہ کے بھائی غلام علی جکھڑ نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ شاہد خان سے ہمشیرہ صغراں بی بی کی 15 سال قبل شادی ہوئی ‘دونوں میں اکثر اوقات جھگڑا رہتاتھا‘ شاہد خان نے میری ہمشیرہ کو نا حق قتل کیا ہے‘مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں