خیبر بینک کیس کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، یہ جماعت اسلامی کو بدنام کرنے کی ایک سوچھی سمجھی سازش تھی ،

ہمارے تمام ممبران کرپشن سے پاک ہیں ،جس نے یہ چل چالنے کی ناکام کوشش کی تھی وہ خود اس مین پھنس گئے ہیں،جنہیں بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائنگے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا میونسپل ایڈمینسٹریشن بلامبٹ کے زیر انتظام 16روزہ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 19:26

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ خیبر بینک کیس کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ یہ جماعت اسلامی کو بدنام کرنے کی ایک سوچھی سمجھی سازش تھی لیکن اللہ کے فضل سے ہمارے تمام ممبران کرپشن سے پاک ہیں اور ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہ اور جس نے یہ چل چالنے کی ناکام کوشش کی تھی وہ خود اس مین پھنس گئے جس کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائنگے الوئر دیر کے نوجوانوں کو اللہ تعالی نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، نوجوانوں کو سیر وتفریح کے مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے پیش نظر ہماری حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کر رہی ہے،یہاں کے لوگوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،ملک کے اکثر اداروں میں جب جانے کا اتفاق ہوتا ہے تو اکثر اداروں میں لوئر دیر کا ٹیلنٹد نوجوان ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن بلامبٹ کے زیر انتظام 16روزہ بنگیرہ یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی لوئر دیر کے امیر مولانا اسداللہ خان،ایم پی اے اعزازالملک افکاری،ایم پی اے حاجی سعید گل،ڈسٹرکٹ ناظم لوئر دیر حاجی محمد رسول خان،تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ،تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ اور اور تحصیل ثمر باغ کے ناظم سید احمد پاچہ نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوجوانوں کو سیر وتفریح کے مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے پیش نظر ہماری حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر بینک کیس کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ یہ جماعت اسلامی کو بدنام کرنے کی ایک سوچھی سمجھی سازش تھی لیکن اللہ کے فضل سے ہمارے تمام ممبران کرپشن سے پاک ہیں اور ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہ اور جس نے یہ چل چالنے کی ناکام کوشش کی تھی وہ خود اس مین پھنس گئے جس کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائنگے لوئر دیر جماعت اسلامی کا گھڑ ہے اور آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ جلع لوئر دیر میں اربو روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری جن میں سے کئی ایک پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں اور جو منصوبے زیر تکمیل ہیں وہ بہت جلد مکمل ہوجائنگے،انہوں نے کہا کہ لوئر دیر کو میڈیکل کالج دینا جماعت اسلامی کا ایک انمول تحفہ ہے اور اب کے بار لوئر دیر میں صحت کے شعبے میں کوئی کمہ نہیں رہے گی صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ خوبصورت تیمرگرہ ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کیلئے 50کروڑ روپے منظور کئے ہین جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر مختلف مقابلوں میں حسہ لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اعزازی شیلڈ تقسیم کئے گئے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ نے شین غر روڈ کیلئے اعلان کردہ 20لاکھ روپے پر جلد کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا،

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں