دیر بالا، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں،شہریوں کا بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ خلاف مظاہرہ

منگل 5 ستمبر 2017 19:44

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) عشیری درہ کے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور علاقے کے عوام نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے عشیری درہ سٹرک کو جبر کے مقام بلاک کرکے واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی، دس ستمبر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا گیا تو دیر پشاور شاہراہ بند کرنے کی دھمکی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یوسی کے جبر کے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور علاقے کے عوام نے عید کے موقع پر بجلی ناروا لوڈشیڈنگ اور زیر وولٹیج کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنماء احسان اللہ ایڈووکٹ، ذاہد علی یوسفزئی،پی ٹی آئی کے اختر محمد، عزیز احمد، نظیف اللہ،این وائی او کے ضلعی صدر سہیل خان، مسلم لیگ ن کے تحصیل ممبر حبیب الحق اور دیگر نے کہا کہ عشیری درہ کے لیے الگ فیڈر منظور ہوگیا ہے جس سے بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسلے پر قابو پایا جاسکتا ہے تاہم نامعلوم وجوہات کے بناء پر اس پر کام کا اغاز نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ ہوگی تاہم عشیری درہ جبر میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی تھی جبکہ کم وولٹیج نے عوام کی الیکٹرانک الات ناکارہ کیے انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے لوگوں کی قربانی کی گوشت عید کے پہلے روز خراب ہوئی بعد میں انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرت کر کے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دیا مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر دس ستمبر تک بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج پر قابو نہیں پایا گیا تو عشیری درہ کے تین یوسی کے عوام دیر پشاور شاہراہ کو بند کردینگی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں