چکدرہ ،ْ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما ،ْ سابق ایم پی اے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

جمعرات 14 ستمبر 2017 20:35

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) چکدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہاشم خان اپنے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں ،ْ فائرنگ سے ایم پی اے کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا واضح رہے ہاشم خان جے یو آئی سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ تھے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں