عوام اور پولیس کا تعلق لازم و ملزوم ہے ان کے مکمل تعاون ہی کی بدولت جرائم کا خاتمہ ممکن ہے، ڈی پی او لوئر دیر نوشیر خان

ہفتہ 16 ستمبر 2017 19:10

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) نو تعینات ڈی پی او لوئر دیر نوشیر خان نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کا تعلق لازم و ملزوم بن گیا ہے ، عوام اور تاجروں کی مکمل تعاون ہی بدولت جرائم کا خاتمہ ممکن ہے، وہ بروز ہفتہ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر پولیس لائن تیمرگرہ میں انجمن تاجران تیمرگرہ اور علماء کی مشترکہ نمائندہ وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن تاجران تیمرگرہ بازار کے صدر حاجی انوارالدین ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر فخر عالم ، ڈی ایس پی تیمرگرہ سرکل شیرولی سمیت جنرل سیکرٹری لائق ذادہ، سمیع اللہ ، سردار، سعیدگل، راحت، حاجی حسین رحمان جبکہ علماکرام کی جانب سے مولانا قاضی فضل اللہ، قاضی عبدالسلام ، مولانا امین اللہ، مولانا راحت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے، ڈی پی او لوئر دیر نوشیر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیر لوئر ایک پر امن علاقہ ہے اور دیر لوئر کی پرامن ہونے کی بڑھی وجہ یہاں کی عوام کی پولیس کے ساتھ تعاون ہے، انہوں نے کہاکہ بازاروں میں ٹریفک جام کا مسلہ ختم کرنے کیلئے تاجروں کو تجاویزات خاتمہ کیلئے پولیس اور ٹریفک پولیس کا ساتھ دینا ہوگی ، انہوں نے کہاکہ دیر لوئر کے لوگ پرامن اور محب الوطن لوگ ہے، انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت میں دیر لوئر پولیس غافل نہیں اور انشاء اللہ امن کی فضاء اسی طرح برقرار رہے گا، اس موقع پر انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین اور علما کرام نے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ماضی میں بھی تاجروں اور علما نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے پولیس بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑئے تھے اور اج بھی امن کیلئے تاجران اور پولیس ایک پیج پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں