دیرلویر انتظا میہ کا سرکاری زمینوں پر قابض مافیا،تجاوزات کے خا تمے اور بند برساتی نالے کھولنے حوالے سے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

بدھ 20 ستمبر 2017 20:28

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)دیرلویر انتظا میہ نے سرکاری زمینوں پر قابض مافیا،تجاوزات کے خا تمے اور بند برساتی نالے کھولنے حوالے سے گرینڈ آپریشن شر و ع کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اس حوالے سے اہم اجلاس زیر صدات حاجی محمدرسول خان ضلعی سیکر ٹریٹ بلا مبٹ میںٍ منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عبیداللہ خٹک ،تحصیل نا ظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ ،تحصیل ناظم منڈ ا ہمایون خان،ٹی ایم اوز، سمیت پختون خواہ ہا ئی وئیز اتھار ٹی ،سی این ڈبلیواور نیشنل ہا ئی ویز اتھارٹی کے ذمہ داران نے شرکت ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ضلع نا ظم محمد رسول خان نے واضح کیا کہ بانڈہ گئی تا تیمرگرہ کامرانی روڈ ،تیمرگرہ با ئی پاس روڈ ،تیمرگرہ شہر سمیت ضلع بھر میں سڑکوں کے کنار ے سرکاری زمینوں پر لوگوں نے ناجایز طریقے سے قبضہ کر رکھا ہے ،جبکہ مختلف مقامات ناجایر تجاوزات کے سبب شہریوں کو شد ید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،اجلاس میں متفقہ طور پر ضلع بھر میں مختلف مقامات پر بند برساتی نالے ،کلوٹس کھولنے بشمول ناجایز تجاوزات اور سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلا ف عنقریب گرینڈ آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے مدد لی جا ئیگی،تحصیل نا ظم ریاض محمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولیات فراہمی بشمول ناجایر تجاوازت خا تمے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائیگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں