لوئر دیر، محکمہ فوڈ کاملاوٹ اور گراں فروشی کیخلاف کارروائی، 16دکانداروں کیخلاف مقدمات درج

جمعرات 9 نومبر 2017 17:45

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) محکمہ فوڈ لوئر دیر کاگران فروشی اور ملاوٹ فروشوں ، مضر صحت چپس فروخت کرنے پر لعل قلعہ بازار کے 16دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے نقد جرمانہ کر دئے گئے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہاب الدین اور اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر سیدنوازنے عوامی شکایات پر تحصیل میدان کے ہیڈ کواٹر لعل قلعہ بازار میں کریک ڈاون کرتے ہوئے گران فروشی ، ملاوٹ فروشی ، مضر صحت چیس ، دو نمبر اور غیر معیاری مشروبات ، ایکسپائر اشیاء فروخت کرنے پر 16دکانداروں کو موقع پر نقد جرمانہ کر دئے گئے جبکہ درجنوں دکانداروں کو وارنگ دیکر ائندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہاب الدین اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نورعلی شاہ نے دکانداروں کو انتبائکیا کہ آئندہ کیلئے گران فروشی اور مضر صھت اشیاء فروخت کرنے والے کے ساتھ کسی قسم نرمی نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہاکہ مضر صحت اور غیر معیاری پاپڑ اور چیس فروخت کا دھندہ عروج پر ہیں جس کی وجہ سے علاقیکے بچوں کی صحت داو پر ہیں ، انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں دیر لوئر کے ہر بازار میں کاروائی کی جائیگی اور کسی کے ساتھ کسی قسم نرمی نہیں کی جائیگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں