تیمرگرہ میںدوروزہ کتب میلہ کا آغاز سے ہوگا ،شایقین کتب کیلئے ہزاروں کتب رکھی جائیں گی

اتوار 12 نومبر 2017 18:30

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء)تیمرگرہ میںدوروزہ کتب میلہ کا آغاز کل( 14نومبر) سے ہوگا ،شایقین کتب کیلئے ہزاروں کتب رکھی جائیگی ،اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران کے مطابق نیشنل بک فاونڈ یشن کے تعاون سے ریسٹ ہاوس تیمرگرہ میں 14نومبر سے منعقد ہو نے والے دوروزہ کتب میلہ کا انعقادکیا جارہا ہے جس میں مختلف موضوعات کے حوالے سے ہزاروں کتابیں رکھیں جاینگے ،اور50فیصد تک کی رعایت پر شایقین کتب خرید بھی سکے گیانہوں نے کہا کہ میلے کا مقصد مطالعے کی اہمیت اجاگر اور لوگوں کو کتاب کی جانب راغب کرنا ہے ،میلے کا افتتاح کمانڈ نٹ دیرلیویز /ڈی سی عطا ء الر حمٰن کرینگے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں