لوئر دیر، پولیس تھانوں کو عوامی فلاحی اور اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ،ڈی پی او نوشیر خان

اتوار 12 نومبر 2017 18:34

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر نوشیر خان نے کہا کہ پولیس تھانوں کو عوامی فلاحی اور اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، دیر لوئر کے محب الوطن ہے اور یہی وجہ ہے ہر فورم میں پولیس کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں ، اتوار کو ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس سٹیشن تالاش میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی تیمرگرہ سرکل شیر ولی خان سمیت ، ٹریفک انچارج شاد محمد خان ،ایس ایچ او تھانہ تالاش جمیل الدین ، پولیس حکام ، عمائدین علاقہ ، بلدیاتی نمائندگان بڑی تعداد میں موجود تھے، اس موقع پر مشران علاقہ محمد اکبر، ذاکر ، ارشد احمد ، تحصیل ناظم ریاض محمد ، شاہ حسین ، محمد یوسف ، فضل وہاب ، محمد رازق ، گل زمان نے پولیس کے متعلق عوامی مشکلات اور مسائل سے ڈی پی او کو اگاہ کیا، مشران نے ڈی پی و سے مطالبہ کیا کہ کم تنخواہ پر اپنے ڈیوٹی بہ احسن طریقے سرانجام دینے والے سپیشل پولیس فورس اہلکاروں کو دور دراز پولیس تھانوں میں تعینات کرنا ظلم ہے لہذا انکو قریبی تھانوں میں تعینات کیا جائے، مشران میں تالاش بازار میں تجاویزات خاتمہ کیلئے مشترکہ کریک ڈاون کا مطالبہ بھی کیا، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئر دیر نوشیر خان نے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے عوام کو فوری اور بلامعاوضہ انصاف فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈی ار کونسل قائم کیا گیا ہے لہذا عوام اپنے تنازعات اس فورم کے ذریعے حل کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ کھلی کچہری میں عوامی مطالبہ پر تھانہ تالاش میں لیڈی کاو نٹر کی قیام اور تالاش بازار میں ٹریفک مسائل قابو کرنے کیلئے ٹریفک سٹاف میں اضافہ کر دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ عوام کو محکمہ پولیس یا اہلکاروں کے متعلق کوئی شکایت ہوں تو مجھے صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اگاہ کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں