فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام یار خان بانڈا میں فری چلڈرن میدیکل و بلڈ گروپنگ کیمپ کا انعقاد، 360بچوں کا مفت معائنہ

اتوار 12 نومبر 2017 18:34

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء)فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام لوئر دیر کے دور افتادہ علاقہ یار خان بانڈا میں فری چلڈرن میدیکل کیمپ اور فری بلڈ گروپنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس سلسلے میں فلاح انسانیت فاوندیشن لوئر دیر کے انچارج قاری رحمت اللہ کے زیرنگرانی تیمرگرہ کے دورافتادہ علاقہ پیٹو درہ یار خان بانڈا کے پرائمری سکول میں فری چلڈرن میڈیکل کیمپ اور فری بلڈ گروپنگ کیمپ کا ااہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ کے چلدڑن سپشلسٹ ڈاکٹر فرمان الحق نے 360بچوں کا مفت معائینہ کیا جبکہ کیمپ میں فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے ان بچوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گی، اس موقع پر علاقے کے نوجوانوں کے بلڈ گورپ معلوم کرنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے اپنا بلڈ گروپ معلوم کر لئے گے،اس موقع پر فلاح انسانیت فاونڈیشن لوئر دیر کے انچارج قاری رحمت اللہ نے کہاکہ دو ر افتادہ علاقے کے عوام انکی گھر کی دلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا فلاح انسانیت فاونڈیشن کا مشن ہے ، انہوں نے کہاکہ لوئر دیر کے دیگر حصوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں