جماعت اسلامی لوئر دیر2018 کے جنرل الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیگی ،تیمرگرہ میڈیکل کالج سے لوئر دیر میں ترقی و خوشحالی آئیگی ،کلاسسز اگلے سال شروع کی

جائیںگی، تیمرگرہ کی خوبصورتی کیلئے 40کروڑ روپے مختص کئے ہیںجس سے نہ صرف سٹی کے تزئن وارائش کی جائیگی، حکومت صوبے میں گڈ گورننسو کرپشن کے خاتمے کیلئے عمل پیراء ہے،سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر تعیناتیوں پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا شمولیتی تقریب کے شرکاء سے خطاب

پیر 13 نومبر 2017 17:43

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی لوئر دیر2018 کی جنرل الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرے گی، تیمرگرہ میڈیکل کالج کے قیام سے لوئر دیر میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جس کی کلاسسز اگلے سال شروع کی جائے گی،تیمرگرہ بائی پاس کی تعمیر کے بعد اب تیمرگرہ کی خوبصورتی کیلئے 40کروڑ روپے مختص کئے ہیںجس سے نہ صرف سٹی کے تزئن وارائش کی جائے گی بلکہ سٹی میں رابطہ سڑکو ں کی جال سے سٹی میں ٹریفک کے مسائل بھی کافی حد تک کم ہونگے۔

گزشتہ روز وہ شمولیتی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی پی پی کے سرکردہ رہنما ٹیپورخان ،نصیب رحمن،گلزر،ملنگ رحمن،باچہ رحمن،گل عارف،سید رحمن،قابل خان،سلطان زیب،بخت شاہ زیب،اقبال زادہ،انور اور سید اصغرنے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں کے ساتھ پی پی پی کے ساتھ اپنا دیرینہ ناطہ توڑ کرجماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب کے شرکاء سے جماعت اسلامی سیار کے امیر قاری منور سید ،مولانا ضیا ء الدین، اور جے آئی یوتھ تحصیل تیمرگرہ کے پریس سیکرٹری عزیز اللہ اتمانی نے بھی خطاب کیا ،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں گڈ گورننس،کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی پر عمل پیراء ہیں سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر تعیناتیوں پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورتمام اسامیوں کو میرٹ کے ذریعے پر کرینگے، انھوں نے کہا کہ دیر لوئر کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے 58کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی ہے جس سے تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر بنانے میں مدد ملے گی تعلیمی اداروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے خطیر فنڈز محکمہ تعلیم کو ریلیز کی ہے جس پر تمام تر تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم نصب کی گئی ہے خواتین کی تعلیم عام کرنے کے لئے ضلع بھر میں گرلز ڈگری کالجز سمیت ہائی وپرائمری سکولز بڑی تعداد میں منظور کئے ہیںجس سے خواتین کو تعلیم کے جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی ، دیر لوئر میں4ہزارسے زائد اساتذہ کوشفاف میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ کثیر المقاصد منصوبہ گوپلم ایرایگیشن منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کرکے اس کی فیزبیلیٹی پر کام جاری ہے جبکہ اس منصوبہ سے مستفید ہونے کے لئے ادینزئی کو بھی شامل کیا جائے گا اسی طرح لوئر دیر میں 1122ریسکیو کا بھی آغاز کیا جائے گاتیمرگرہ سٹی میں بے ہنگم ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سیار درہ کے سڑک اور بجلی کے مد میں کروڑوں روپے کا اعلان کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں