تیمرگرہ، ایم ایم اے کی بحالی اور مذہبی جماعتوں و علماء کرام کا ایک پلیٹ فارم پر متحدہونا وقت کا تقا ضا ہے ,نادر سید رکن جماعت اسلامیتیمعر

پیر 13 نومبر 2017 19:39

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) ایم ایم اے کی بحالی اور مذہبی جماعتوں و علماء کرام کا ایک پلیٹ فارم پر متحدہونا وقت کا تقا ضا ہے ملک کے تمام مسایل کاحل صرف شریعت اسلامی میں ہے ان خیا لات کا اظہار کا مبٹ لویر دیر جماعت اسلامی کے رکن نادر سید نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے سیکولر جماعتوں کے رہنماوں کے پیٹ میں مروڑ پیداہوگیا ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت مذہبی جماعتوںپر مشتمل ایم ایم اے کی بحالی ایک خوش ایند اقدام ہے کیونکہ ملک کی نظر یاتی تحفظ کے لئے پارلیمنٹ میں علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کی مو ثر نمایندگی کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی ممکنہ بحالی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انشاء اللہ ایندہ الیکشن میں ایک بار پھر ایم ایم اے کلین سویپ کرے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں