چیف اایگزیکٹیو پیسکو شبیر احمد سے دیرلویئر سے ایم این اے صا حبزادہ محمدیعقوب خان کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پشاور میں ملاقات

جمعرات 16 نومبر 2017 20:03

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) چیف اایگزیکٹیو پیسکو شبیر احمد سے دیرلویئر سے ایم این اے صا حبزادہ محمدیعقوب خان کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے گزشتہ روز پشاور میں ملاقات اور دیر لویر میں جاری بجلی منصوبوں حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،وفد میں رکن صو بائی اسمبلی اعزازالملک افکاری ،ایم پی اے و ڈیڈ ک چیئرمین سعید گل، تحصیل نا ظم منڈ ا ہمایون خان اور دوسرے ذمہ دارن شامل تھے ، ملاقات میں پی ڈی پیسکو ا کبر خان بھی موجود تھے، اس موقع پر رکن صو با ئی اسمبلی اعزازالملک افکاری نے بجلی لوڈ شیڈ نگ ،کم وولٹیج سے پید ا ہو نے والے عوامی مشکلات سے پیسکوچیف کو آگاہ کیا ،پیسکو چیف نے وفدکو یقین دلایا کہ اگلے ہفتے سے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے ایکسپریس لاین ثمر باغ اور ایکسپریس لاین میدان پر کام کااغاز ہو جائیگا دونوں منصوبوں کو اگلے سال مارچ تک مکمل کیا جائیگا ،چیف ایگز یکٹیو پیسکو نے جندول اور میدان گریڈ اسٹیشن پر دسمبر کے اویل میں کام شر و ع کرنے اور جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں