تیمرگرہ،تحصیل کونسلر کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے،دلاور خان

جمعہ 17 نومبر 2017 20:37

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) تحصیل کونسلر کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے یونین کونسل شاہی خیل کے گھر گھر کو سوئی گیس پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار اے این پی یوسی شاہی خیل کے صدر اور اور ضمنی الیکشن میں تحصیل کونسلر کے اُمیدوار دلاور خان نے الیکشن مہم میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ اُن کی سیاست کا مقصد عوام کی بے لا امتیاز خدمت کرنا ہے اور عوام کی خدمت وہ عبادت سمجھتے ہے اُنہوں نے کہا کہ اے این پی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے آنے والا دور اے این پی کا ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ اے این پی کے سنیٹرزاہد خان نے لوئر دیر اور خصوصاً علاقہ تالاش کو سوئی گیس فراہم کرنے کے علاوہ بجلی کے متعدد ٹرانسفرمر لگائے ہے اُنہوں نے کہا کہ سنیٹر زاہد خان کے منظور کردہ سوئی گیس منصوبہ سے علاقہ تالاش اور خصوصاً یوسی شاہی خیل کے گھر گھر کو سوئی گیس فراہم کرکے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اے این پی پختونوں کا نمائندہ جماعت ہے جو پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں