دیربالا، مارکیٹ میں آگ لگنے سے چھ دکانین اور چار گاڑیاں جل کرخاکستر

جمعرات 30 نومبر 2017 19:54

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2017ء) عشیری درہ کے علاقے بیلہ میں جمرات کے روز علی الصبح مارکیٹ میں آگ لگنے سے چھ دکانین اور چار گاڑیاں جل کرخاکستر ہوئے جبکہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا۔ مقامی پولیس کے مطابق جمعرات کے روز علی الصبح پانچ بجے بیلہ باٹل عشیری درہ میں ایک مارکیٹ جس میں چھ دکانیں اور بارگین میں موجود چار گاڑیاں جس میں ایک وٹیز سمیت چار نان کسٹم پیڈگاڑی مکمل طورپر جل گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مارکیٹ اور دکانوں کے مالکان بخت بیدارخان،ریاض،سرتاج،جان بادشاہ کے ملیکتی دکانوں میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے مارکیٹ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے امدادی سرگرمیوں میں مقامی افراد نے اپنے مدد اپ کے تحت حصہ لیکر آگ پر قابو پالیا گیا۔ جبکہ نقصانات کا تخمینہ لاکھوں روپے لگایا لیا گیا ہے جبکہ آگ لگانے کی وجوہات فوری طورپر معلوم نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں