ضلع دیر‘سیکور ٹی وجوہات کی بناء پر پولیو مہم ملتوی کر دی گئی

مختلف علاقوں کے تقریبا 2لاکھ 95ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے جانے تھے‘ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 دسمبر 2017 15:55

ضلع دیر‘سیکور ٹی وجوہات کی بناء پر پولیو مہم ملتوی کر دی گئی
دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء) ضلع دیر کی انتظامیہ نے علاقے میں جاری پولیو مہم سیکور ٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دی ہے۔دیر انتظامیہ کے مطابق مہم کے دوران ضلع دیر کے مختلف علاقوں کے تقریبا 2لاکھ 95ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے جانے تھے۔ڈپٹی کمشنر سرمدسلیم نے بتایا سیکورٹی خطرات کی بناء پر آج تیسرے اور چو تھے دن کی مہم ملتوی کی جارہی ہے ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا تیمرگرہ ضلع کے مختلف علاقوں میں کل ضمنی بلد یا تی انتخابات کا بھی انعقاد کیا جار ہا ہے۔دوسری طرف کراچی میں سال کی آخری چھ روزہ پولیومہم کا آغاز ہوگیاہے۔ مہم 20سی25 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم 167یونین کونسلز میں ہوگی۔انسداد پولیو مہم میں ایک ملین 85ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔3500 انسداد پولیو رضاکار مہم میں حصہ لیں گی.واضح رہے رواں سال کراچی میں پولیو کے 2کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں