پولیس و عوام کے مابین تعلق مستحکم و مضبوط بنانے کی غرض ولی بال میچ کا انعقاد، نوجوانوں کی کثیرتعداد میں شرکت

بدھ 20 دسمبر 2017 19:10

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2017ء) پولیس و عوام کے مابین تعلق مستحکم و مضبوط بنانے کی غرض یو این ڈی پی پروگرام ہجرہ ارگنائیزیشن کی طرف سے ولی بال میچ کھیلا گیا، سدو ولی ٹیم اور خیمہ ولی بال کی دوستانہ میچ خیمہ میں کھیلا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے میچ سے لطف لیا،سدو اور خیمہ کے ٹیموں کے مابین ذبردست مقابلہ ہوا اور سدو نے خیمہ ہوکر شکت دیکر میچ جیت لیا،میچ کے مہمان خصوصی ضلع ناظم لوئر دیر حاجی محمد رسول خان تھے جبکہ اس موقع پر ہجر ہ ا ارگنائیزیشن کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فرہاد عالم، سلیمان شاہ اور سوشل ارگنایزر محمد سلیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر نوجوانوں سے ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان نے خطاب کرتے ہوئے غیر سرکاری تنظیم ہجرہ کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے پولیس اور عوام کے مابین رابطے مضبوط اور فاصلے کم ہو جائنگے،انہوں نے کہاکہ بلاشبہ دیر لوئر کے عوام محب الوطن ہے اور ہر موقع پر اپنے فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ ہوتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی بدولت نوجوان نسل برئے صحبت ے بچ سکتے ہیں ، اس موقع پر مہمان خصوصی نے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈیلز، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں