لوئردیر،محکمہ صحت کی کارروائی، غیر معیاری خورا ک ،ناقص صفائی انتظامات پر 5ہوٹلزسیل ،11کو نوٹس جاری

جمعرات 21 دسمبر 2017 18:49

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2017ء)محکمہ صحت کی جانب سے غیر معیاری خورا ک اور صفائی کی ناقص انتظامات پر تیمرگرہ بازار میں پانچ ہوٹلزسیل جبکہ گیارہ کو نوٹس جاری کئے گے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او لوئر دیر ڈاکٹر شوکت علی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ہیلتھ کے انسپکٹر حیات محمد، شیر علی، کے ہمراہ تیمرگرہ بازار کا اچانک معائینہ کیا جہاں انہوں نے تیمرگرہ بازار کے مختلف ہوٹلز، کریانہ سٹورز، بیکری شاپ ، فروٹ اور سبزی دکانیں کے معائینہ کئے جہاں صفائی کی ابتر صورتحال پر محکمہ ہیلتھ اہلکاروں نے تیمرگرہ بازار کے پانچ ہوٹلز کو سیل، پانچ کو موقع پر جرمانہ جبکہ گیارہ کو نوٹس جاری کئے گے، اس موقع پر انسپکٹر ہیلتھ حیات محمد نے ہوٹلز اور بیکری ملکان کو انتبہ کیا کہ عوام کے صحت سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، انہوں نے تمام دکانداروں اور ہوٹلز والے کو صفائی کی انتظامات بہتر بنانے پر زور دیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں