کا میاب فو جی آپر یشن کے بعد دیر کی تار یخ میں پہلی مر تبہ پاک فو ج میدان بٹالین کے زیر انتظام عز م نو میراتھن ریس کا انعقاد

آرمی کے ٹیم سمیت ڈویژن بھر سے 70کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،ٹاسک فور س کرنل شہزاد عامر نے میراتھن ریس کے فاتح کھلاڑ ی عر فان شاہ کو ایک لاکھ روپے کیش پرایز جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں شیلڈز اور دیگر انعاما ت تقسیم کئے

جمعرات 28 دسمبر 2017 20:24

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء)کا میاب فو جی آپر یشن کے بعد دیر کی تار یخ میں پہلی مر تبہ پاک فو ج میدان بٹالین کے زیر انتظام عز م نو میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں آرمی کے ٹیم سمیت ڈویژن بھر سے 70کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،تحصیل میدان سے شروع ہو نے والے ریس کے شر کا ء کا مقامی افراد نے جگہ جگہ شاندار استقبال اور اُ ن پر پھو لو ں کی پتیاں نچاور کی ،12کلو میٹر عزم نو میراتھن ریس بلا مبٹ ایف سی گراونڈ میں اختیا م پذ یر ہو ئی جہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ،پاک فو ج کے جوانوں نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا ،اس موقع پر کمانڈ نٹ دیر ٹاسک فور س کرنل شہزاد عامر ،ڈیڈ ک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے سعید گل ،ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم اور میدان بٹا لین کے لیفٹنٹ کرنل عمر راشد چوہدری,ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حاجی بہادر سید بھی موجود تھے ،کمانڈ نٹ دیر ٹاسک فور س کرنل شہزاد عامر نے میراتھن ریس کے فاتح کھلاڑ ی عر فان شاہ کو ایک لاکھ روپے کیش پرایز جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں شیلڈز اور دیگر انعاما ت تقسیم کئے ،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ دیرلیویز سر مد سلیم اکرم نے کہا کہ دیر لویر میں کامیاب میرا تھن ریس کا انعقاد علاقہ میں پا ئیدار امن امان کا واضح ثبوت ہے ،علاقہ میں تعمیر وترقی اور نو جوانوں کو مثبت سر گر میوں کے مواقع فراہم کر نے لئے سول انتظامیہ اور پاک فو ج کی جانب سے مشتر کہ کا وشیں جاری ر ہینگی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں