لو دیر میں ایک قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا اضافہ ،ضلعی الیکشن کمشنر کی آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

بدھ 3 جنوری 2018 19:06

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) لویر دیر میں ایک قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا اضافہ کر دیا گیا الیکشن کمشنر لویر دیر نے 2018 کے انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لویر دیر میں قومی اسمبلی کی حلقہ این اے 34واحد نشست تھی جبکہ صوبائی اسمبلی کے چار نشستیںتھے جس میں پی کے 94پی کی95پی کی96اورپی کی97شامل ہیں تاہم آبادی میں اضافہ کے ساتھ لویر دیر میںمزید ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا گیاہے اورآئندہ انتخابات میں لویر دیر میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے پانچ نشستوں پر مقابلہ ہو گا ،الیکشن کمیشن نے ایک قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نئے نشستوں کی حد بندی پر کا م شروع کر دیا ہے ،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نور سید خٹک نے بتا یا کہ انھوں نے الیکشن2018 کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہے نومبر2017تک رجسٹرڈ ہونے والے نئے ووٹرزکی تصدیق کے لئے 208ڈسپلے سنٹراور 193سرکل مقرر کئے ہیںاساتذہ 15جنوری سے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرکے نئے درج ہونے والے ووٹرز کی وریری فیکشن کرینگے کہ نئے رجسٹر ڈ ہونے والے ووٹرز درست ہیں اور یہ مہم ایندہ تین ماہ تک جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ فوت شدہ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے بھی نکا ل دیا جا ئیگاانھوں نے کہا کہ مزید ووٹرزکی اندراج کے لئے اخبارات اورریڈیو پر کیذریعے مہم چلا ئی جا ئیگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں