قائد عوام شہید ذو لفقار علی بھٹو کا 90واں یوم پیدایش دیر لویر میں جو ش و خروش سے منایا گیا

جمعہ 5 جنوری 2018 21:41

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) قائد عوام شہید ذو لفقار علی بھٹو کا 90واں یوم پیدایش دیر لویر میں جو ش و خروش سے منایا گیا ،اس حوالے سے تحصیل میدان میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کا رکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر پا کستان پیپلز پارٹی کے بانی قاید عوام شہید ذ و لفقار علی بھٹو کے سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا اور اُ ن کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ،منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پی پی پی دیرلویر کے سیکر ٹری اطلاعات عالم زیب ایڈو کیٹ ،سابق ایم اے محمد ز مین خان اور د وسرے مقر رین نے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو غریب عوام کے ترجمان حقیقی عوامی لیڈ ر تھے جنہوں نے غر یبوں کو حق کے حصول کاراستہ دیکھایا ،مقر رین نے اس مو قع پر امریکی صد ر ٹر مپ کی د ھمکیوں اور حالیہ پا بندیوں کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ پور ی قوم تمام اختلا فات کو بالا ئے طاق ر کھ کر متحدو متفق ہے کسی قسم جارحیت کی صورت میں افوا ج پاکستان کے شا نہ بشانہ ہر قسم قربانی کے لئے تیار ر ہینگے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں