اگلے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کلین سویپ کر ئیگی، پروفیسر ابراہیم خان

فاقی حکومت ٹرمپ کے دھمکی کے بعد قومی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لئے پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے اور فوری طور پر قومی مفاد کی عکاس آزادخارجہ اور دفاعی پالیسی تشکیل دے ، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی

جمعہ 5 جنوری 2018 21:41

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) جماعت اسلامی کے مر کزی نائب امیر پرو فیسر ابراہیم خان نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کلین سویپ کر ئیگی ،وفاقی حکومت ٹرمپ کے دھمکی کے بعد قومی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لئے پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے اور فوری طور پر قومی مفاد کی عکاس آزادخارجہ اور دفاعی پالیسی تشکیل دے ،ا اسرائیل کے خلا قرارد اد قوام متحدہ میں امریکہ کی شکست نقطہ آغاز ہے ،جامعہ احیاء العلوم بلا مبٹ میں جماعت اسلامی دیر لویر کے زیر اہتمام ماہانہ تر بیتی اجتماع سے خطاب اور بعدا زاں مقامی صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے پرو فیسر ابراہیم خان نے کہا کہ 17سال تک امریکہ نے ہم پر اپنی مفادات کی جنگ مسلط کی ،امریکہ پاکستان کی قر بانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے مسلسل ڈو مور کا مطالبہ کررہا ہے ،فوری طور پر قومی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلا کر نئے خارجہ اور دفاعی پالیسی تشکیل دی جا ئے ،انہوں نے کہا کہ ٹر مپ کی د ھمکی غیور پاکستانی قوم کی غیر ت کو للکار نے کے متراد ف ہے ،ہم آزاد قوم ہے امریکہ سے غلامی کے بد لے مدد نہیں چاہیں ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم جار حیت کی صو ر ت میں پوری قوم ایک قوت بن کر امریکہ کا مقابلہ کر ئیگی ،انہوں نے کہا امریکہ مسلسل نا جایز ریاست اسرائیل کی سر پر ستی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر کے دنیا کا امن داو پر لگانے پر تلا ہوا ہے ،اپنے خطاب میں پرو فیسر ابراہیم نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں قوم صالح قیادت کا انتخاب کریں ،انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی تمام جماعتیں عام انتخابات مشترکہ طور پر حصہ لے گے اور خیبرپختون خواہ سمیت پورے ملک میں حیران کن انتخابی نتایج دے گئی ،تقریب سے ضلعی امیر مولانا اسد اللہ خان ،مو لانا عبید اللہ خلیل ،جنرل سیکرٹری سید مشر ف شاہ جان اور دیگر ذ مہ داران نے بھی خطاب کیا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں