لوئر دیر، ٹریفک پولیس نے 2017میں 190921گاڑیوں کا چالان اور 5کروڑ سے زائد جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کرایا

جمعہ 5 جنوری 2018 23:10

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) سال 2017میں ٹریفک پولیس لوئر دیر نے 190921گاڑیوں کو چالان کرکے ان سے پانچ کروڑ اکیس لاکھ روپے جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کر دیا گیا، اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر فخر عالم خان اور ٹریفک پولیس انچارج شاد محمد خان نے میڈیا نمائندگان کو اپنے دفتر میں بریفئنگ دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس لوئر دیر نے سال 2017میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ نوئے ہزار نو سو اکیس(190921)گاڑیوں کو بوجہ تیز رفتاری ، بغیر ڈرائیورنگ لائنسن ، کم عمر ، کالے شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے ، غیر ممنوعہ نمبر پلیٹ ، ٹریفک اشاروں کی تعمیل نہ کرنے ، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے ،اورلوڈنگ، دوران ڈرائیورنگ موبائل فون کی استعمال،بغیر فٹنس اور پر مٹ کے گاڑی چلانے سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر ٹریفک پولیس نے چالان کرکے پانچ کروڑ اکیس لاکھ پچتر ہزار پانچ سو پچاس(521175550)روپے جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کر دیا گیا، ڈی ایس پی ہیڈ کوٹر فخر عالم خان نے مزید کہاکہ لوئر دیر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کئے ہیںکہٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے حتی وسع کوشش کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ لوئر دیر ٹریفک پولیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت ضلع بھر میں ٹریفک جام کا مسلہ کافی حد تک حل ہو چکا ہیں ،

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں