اتحاد ی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کی تعمیر و ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے، دیر بالا میں صحت ،تعلیم، آبنوشی، نکاس آب اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہیں صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کا تقریب سے خطاب

پیر 8 جنوری 2018 19:44

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ اتحاد ی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کی تعمیر و ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے ،اسی جذبے کے تحت دیر بالا میں صحت و تعلیم، آبنوشی، نکاس آب اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہیں۔وہ پیر کو دیر بالا میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

۔ اس موقع پر مقامی ناظمین و کونسلرز اور مغززین علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے کہا کہ دیر بالامیں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کی نئے دور کا آغاز ہوگا اور واضح رہے کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور اسلامی نظام کا نفاز ہے اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزارشت نہیں کیا جائیگا اور عوام کی بھر پور خدمت جاری رکھیں گے۔ صوبائی حکومت نے بلدیات ، صحت ، تعلیم و دیگر محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہواہے جس سے اب ان شعبوں میں نہ صرف بہتری مضبوطی آئی ہے بلکہ عوام کے مسائل میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ سینئر وزیر نے ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ دیر بالا میں مفاد عامہ کے جاری منصوبوں کو بہتر معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں